اے وی ایل سی اور سی آئی اے کراچی کی بڑی کارروائی: گاڑیاں چوری کرنے والا خطرناک ملزم گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

کراچی میں جرائم کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے اے وی ایل سی (اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل) اور سی آئی اے (کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی) نے اورنگی 1 ڈویژن میں ایک بڑی کارروائی کے دوران ایک انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نہ صرف گاڑیاں چوری کرنے میں ملوث تھا بلکہ اسلحہ، منشیات کی ترسیل اور پولیس مقابلوں میں بھی سرگرم رہا ہے۔

اسٹیل ٹاؤن پولیس کی بڑی کارروائی، رہائشی علاقے میں قائم گٹکا ماوا فیکٹری بے نقاب، ایک ملزم گرفتار

کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے تیموریہ تھانہ سے چوری شدہ کورے گاڑی (رجسٹریشن نمبر AMR-292)، ایک پستول بمعہ ایمونیشن، اور 525 گرام نشہ آور "کرش” (جس کی مالیت تقریباً 15 لاکھ روپے بتائی گئی ہے) برآمد کر لی گئی۔

گرفتار ملزم کی شناخت عامر علی مستوئی ولد رحیم مستوئی کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم ایک عادی جرائم پیشہ ہے اور ماضی میں بھی تھانہ لونی کوٹ میں پولیس مقابلے اور تھانہ ملیر سٹی میں چوری کی وارداتوں میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

تیموریہ تھانے میں درج مقدمہ نمبر 257/25 میں برآمد شدہ کورے گاڑی مطلوب تھی، جبکہ اب ملزم کے خلاف غیر قانونی اسلحہ اور منشیات رکھنے کے مقدمات تھانہ مومن آباد میں درج کیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جس سے مزید انکشافات اور ممکنہ طور پر اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری متوقع ہے۔ اے وی ایل سی اور سی آئی اے کی جانب سے جاری اس سلسلہ وار کارروائیوں کا مقصد کراچی میں گاڑی چوری، اسلحہ اور منشیات جیسے سنگین جرائم کی روک تھام ہے۔

ایس ایس پی اے وی ایل سی نے اس کامیاب کارروائی پر ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “اے وی ایل سی اور سی آئی اے کراچی کی بڑی کارروائی: گاڑیاں چوری کرنے والا خطرناک ملزم گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!