تھانہ میٹھادر کے افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور کیش انعامات سے نوازا گیا

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے تھانہ میٹھادر کے افسران اور اہلکاروں کو جرائم کے خلاف شاندار کارکردگی پر تعریفی اسناد سے نوازا۔ اس موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کراچی فارما آرگنائزیشن کے جنرل سیکرٹری محمد اسلم پولانی نے بھی شرکت کی اور نمایاں خدمات انجام دینے والے پولیس اہلکاروں کو کیش انعامات دیے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس: ترقیاتی منصوبوں، سیکیورٹی اور سماجی بہبود کے لیے اربوں روپے کی منظوری

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ میٹھادر تھانے کی ٹیم نے جرائم کے خلاف جس فرض شناسی اور جذبے سے کام کیا ہے، وہ قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دیگر تھانے بھی اسی جذبے سے اپنی کارکردگی بہتر بنائیں گے۔

تعریفی اسناد اور کیش ریوارڈ حاصل کرنے والوں میں ایس ایس پی سٹی عارف عزیز، ڈی ایس پی شبیر، انسپکٹر نصیر تنولی، اے ایس آئی طارق مقبول، ایس اے آئی اورنگزیب اور کانسٹیبلان دانش سلیم، محمد اظہر، شاہد علی، فیضان علی، اسماعیل، محمد علی، نادر نیازی، محمد فاروق، زاہد حنیف اور راحیل شامل ہیں۔

اس موقع پر افسران نے اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ وہ عوام کی خدمت اور شہر کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کریں گے

WhatsApp Image 2025 04 15 at 6.35.45 PM 1 WhatsApp Image 2025 04 15 at 6.35.45 PM 2 WhatsApp Image 2025 04 15 at 6.35.46 PM

63 / 100 SEO Score

One thought on “تھانہ میٹھادر کے افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور کیش انعامات سے نوازا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!