چیف سیکریٹری سندھ کی زیرصدارت دو اہم اجلاس؛ ٹریفک اصلاحات اور گورننس بہتری کے فیصلے

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت گزشتہ دو روز کے دوران دو اہم اجلاس منعقد ہوئے، جن میں صوبے کے ٹریفک نظام کی بہتری، سڑکوں کی حفاظت، گورننس میں شفافیت، امتحانات کی نگرانی اور ترقیاتی منصوبوں پر اہم فیصلے کیے گئے۔

تھانہ میٹھادر کے افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور کیش انعامات سے نوازا گیا

سندھ موٹر وہیکلز آرڈیننس میں بڑی ترامیم کی تجاویز

پہلا اجلاس سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ہوا جس میں سندھ پولیس، ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ، ایکسائز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سندھ موٹر وہیکلز آرڈیننس 1965 میں اہم ترامیم کی تجاویز پیش کی گئیں تاکہ سڑکوں پر ٹریفک نظم و ضبط اور قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جا سکے۔

اہم تجاویز میں درج ذیل نکات شامل تھے:

رجسٹریشن کی مدت میں کمی: گاڑیوں کی رجسٹریشن کی مدت چھ ماہ سے کم کر کے ایک ماہ تجویز کی گئی۔

دیر سے رجسٹریشن پر بھاری جرمانے

نئے ڈرائیورز کے لیے معلوماتی کورس

ڈرائیورز کے لیے 30 ڈیمریٹ پوائنٹس سسٹم

فیس لیس ٹکٹنگ سسٹم جس میں ANPR اور اسپیڈ کیمرے شامل ہوں گے۔

گاڑیوں میں سیفٹی ڈیوائسز اور ٹریکرز کی تنصیب لازمی قرار دینا

چالان کی عدم ادائیگی پر CNIC بلاک، سرکاری سہولیات معطل

چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ نے کہا کہ ان اصلاحات کا مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہے اور تمام اداروں کے درمیان ہم آہنگی سے ہی مؤثر عمل درآمد ممکن ہوگا۔

انتظامی کارکردگی اور ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس

دوسرا اجلاس 14 اپریل کو سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں چیف سیکریٹری نے صوبے بھر کے ڈویژنل کمشنرز اور محکموں کے سیکریٹریز کے ساتھ انتظامی معاملات کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کے دوران نگرانی، افسران کی کارکردگی کا جائزہ، اور ترقیاتی منصوبوں کی شفاف تکمیل جیسے نکات زیرِ غور آئے۔

وجیلینس ٹیموں کی مؤثر نگرانی کی ہدایت دی گئی تاکہ امتحانات میں نقل کی روک تھام ہو۔

ٹاسک ٹریکنگ سسٹم متعارف کروانے کا اعلان، تاکہ افسران کی کارکردگی مانیٹر کی جا سکے۔

وقت کی پابندی نہ کرنے والے افسران کی رپورٹس وزیر اعلیٰ کو بھیجنے کی ہدایت۔

سرکاری گاڑیوں میں غیر قانونی تبدیلیوں (کالے شیشے، فینسی پلیٹس) پر سخت کارروائی کا حکم۔

ترقیاتی منصوبوں میں عوامی مفاد اور شفافیت کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت۔

چیف سیکریٹری نے کہا کہ بہتر گورننس کے لیے افسران کو دیانتداری اور جوابدہی کے اصولوں کو اپنانا ہوگا، تاکہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “چیف سیکریٹری سندھ کی زیرصدارت دو اہم اجلاس؛ ٹریفک اصلاحات اور گورننس بہتری کے فیصلے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!