کراچی آپسی رنجش پر قتل کرنے والا ملزم شیراز گرفتار، پستول برآمد

کراچی کی ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے آپسی رنجش کے دوران محمد یاسین کو قتل کرنے والے ملزم شیراز کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور راؤنڈز بھی برآمد ہوئے ہیں۔
گڈاپ سٹی پولیس کی بڑی کارروائی، چھالیہ اور گٹکے کی سپلائی میں ملوث ملزم گرفتار

واضح رہے کہ شیراز نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر 07 ستمبر 2023 کو آپسی رنجش کے دوران محمد یاسین کو سر پر گولی مار کر قتل کر دیا تھا اور فرار ہو گئے تھے۔ اس واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 239/2023 بجرم دفعہ 302/34 تھانہ کلاکوٹ میں درج کیا گیا تھا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کی جانچ کی جا رہی ہے۔ پولیس نے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

57 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی آپسی رنجش پر قتل کرنے والا ملزم شیراز گرفتار، پستول برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!