بائننس کے بانی چانگ پنگ ژاؤ نے صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب بھی موجود تھے۔
ملاقات میں چانگ پنگ ژاؤ کی بطور اسٹریٹجک ایڈوائزر پاکستان کرپٹو کونسل میں تقرری کا خیرمقدم کیا گیا
ہیری کین کو بیلن ڈی اور کے لیے ٹاپ تھری میں ہونا چاہیے: جورگن کلینسمین
نواز شریف نے کہا کہ پاکستان دنیا میں جاری اختراعی تبدیلیوں کا حصہ بننے کے لیے تیار ہے اور ہمیں تیزی سے بدلتی ٹیکنالوجیز کو اپنانا ہوگا تاکہ عالمی سطح پر مسابقت قائم رکھی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نوجوانوں کو جدید آئی ٹی مہارتوں سے آراستہ کر کے عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ کے لیے تیار کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب مستقبل کی ٹیکنالوجیز کے نفاذ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ ہماری توجہ نالج بیسڈ ٹیکنالوجی پر مرکوز ہے جو نوجوانوں کو ڈیجیٹل انٹرپرینیورشپ کی طرف لے جائے گی۔
چانگ پنگ ژاؤ نے پاکستان میں اپنی شاندار میزبانی پر قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی نوجوانوں کی ڈیجیٹل صلاحیتوں کی تعریف کی۔ انہوں نے ابھرتی ہوئی بلاک چین ٹیکنالوجی اور عالمی کاروباری مواقع پر بھی گفتگو کی۔