کراچی پولیس کی انسداد جرائم کے خلاف کامیاب کارروائیاں، 16 ملزمان گرفتار

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے احکامات کے تحت شہر بھر میں انسداد جرائم کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف 09 مقابلے کیے، جن کے نتیجے میں 13 زخمی ڈاکوؤں سمیت 16 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور محمود مولوی کی امریکی قونصلر زیکری ہارکن رائیڈر سے اہم ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر گفتگو

گرفتار ملزمان سے مختلف قسم کا 13 غیر قانونی اسلحہ، 05 موٹر سائیکلیں اور 2600 گرام چرس برآمد کی گئی۔ پولیس کے مطابق، ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ ذونز میں 434 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کی منشیات کے خلاف مہم:

پولیس نے منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے 14 کلو 861 گرام چرس، آئس/کرسٹل اور ہیروئین برآمد کی۔ اس کے علاوہ، پولیس نے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال ہونے والے 86 مختلف اقسام کے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن بھی ضبط کیے۔

موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کی برآمدگی:

کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے چھینی و چوری شدہ 28 موٹرسائیکلیں اور 06 بڑی گاڑیاں برآمد کیں۔

کراچی پولیس نے جرائم کے خاتمے، امن و امان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی پولیس کی انسداد جرائم کے خلاف کامیاب کارروائیاں، 16 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!