کراچی (تشکر نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر بشیر میمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ان کی ٹیم کی انتھک محنت کے ثمرات اب سامنے آ رہے ہیں، جن کے نتیجے میں ملک کی بند صنعتیں دوبارہ بحال ہونے جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی رہنمائی اور وژن کے تحت کیے گئے فیصلے عوامی فلاح کی طرف ایک بڑا قدم ہیں۔
شمالی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، 8 خوارج ہلاک، 4 زخمی – آئی ایس پی آر
بشیر میمن نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے صرف گھریلو صارفین کو ریلیف نہیں دیا بلکہ صنعتی شعبے کے لیے بھی پالیسیوں میں واضح نرمی کی ہے، جس سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے دروازے کھلیں گے اور ملک کی معیشت تیزی سے بحالی کی طرف بڑھے گی۔
مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے مرکزی نائب صدر فرمان علی خان خادم نے اس موقع پر کہا کہ ماضی کی طرح آج بھی مسلم لیگ (ن) نے مہنگائی کے خلاف جدو جہد میں عوام کا ساتھ دیا ہے، اور وزیراعظم شہباز شریف نے ایک اور عوامی وعدہ پورا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے "عیدی” کی شکل میں یہ خوشخبریاں صرف ابتدا ہیں، یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
دونوں رہنماؤں نے وزیراعظم اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ "اڑان پاکستان” صرف نعرہ نہیں بلکہ ایک عزم اور عمل کا نام ہے، جس سے ہر پاکستانی کو امید اور خوشی ملی ہے۔
آخر میں بشیر میمن نے اہلِ فلسطین اور غزہ کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا:
"یا اللہ اہلِ غزہ کی حفاظت فرما، ان پر رحم فرما، اور اگر دشمن پر ہدایت کے دروازے بند ہیں تو اُسے نیست و نابود فرما، آمین۔”