ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے خفیہ اطلاع پر پاک کالونی کے علاقے میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی اور موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ایک تین رکنی گروہ کو بے نقاب کر لیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق، ملزمان کی شناخت فہیم، ولید اور کامران قریشی کے ناموں سے ہوئی ہے۔
کیماڑی پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین رکنی گروہ گرفتار
ملزمان کے قبضے سے دو عدد غیرقانونی پستول اور ایمونیشن برآمد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، گلبہار کے علاقے سے چوری شدہ ایک موٹر سائیکل اور وارداتوں میں چھینے گئے تین موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں۔ اس کارروائی کو انچارج اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل سب انسپکٹر راجہ خالد کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کامیابی سے مکمل کیا۔
دوران تفتیش، ملزمان نے شیرشاہ، سائیٹ، بلدیہ، گلبہار، کلاکوٹ اور چاکیواڑہ کے علاقوں میں کی جانے والی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ یہ ملزمان پیشہ ور اور عادی جرائم پیشہ ہیں، جن کا کرمنل ریکارڈ بھی درج ذیل ہے:
1. فہیم ولد نعیم خان:
-
FIR NO.257/13 U/S.392/397/34 PS.شیر شاہ
-
FIR NO.56/18 U/S.23(1)/A. PS.عزیز بھٹی
-
FIR NO.253/20 U/S.8(I) PS.کلاکوٹ
-
FIR NO.265/21 U/S.6.9/B. PS.کلاکوٹ
-
FIR NO.402/22 U/S.380/511. PS.کلاکوٹ
-
FIR NO.48/23 U/S.3/4,منشیات۔ PS.کلاکوٹ
2. ولید بلوچ ولد وحید مراد:
-
FIR NO.237/16 U/S.302/324/34 PS.چاکیواڑہ
-
FIR NO.01/17 U/S.302. PS.چاکیواڑہ
-
FIR NO.406/21 U/S.23(1)/A. PS.بغدادی
3. کامران قریشی ولد صابر قریشی:
-
FIR NO.96/12 U/S.23(1)/A. PS.کلاکوٹ
-
FIR NO.45/16 U/S.6.9/C.23(1)/A. PS.نیپیر
-
FIR NO.46/16 U/S.6.9/C.23(1)/A. PS.نیپیر
ملزمان کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔