وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا گڑھی خدا بخش میں میڈیا سے گفتگو

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مروٹ کینال کی تعمیر کے حوالے سے تمام خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ جب منظوری ہی نہیں ملی تو کینال کیسے تعمیر ہوگا؟ انہوں نے واضح کیا کہ جولائی میں صرف کچھ پروفائلنگ کی گئی تھی اور پروفائلنگ کے لیے چند سو فٹ کی تعمیر ہوئی، مگر اسے باقاعدہ کینال کی تعمیر کہنا غلط ہے۔

کراچی کیٹل کالونیوں میں گوالوں اور ملازمین کی فوری رجسٹریشن کا مطالبہ

مراد علی شاہ نے الزام عائد کیا کہ کچھ سندھی چینلز کینالز کے حوالے سے غلط خبریں پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے اس مؤقف کا اعادہ کیا کہ پیپلزپارٹی سندھ کے مفاد کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے اور کبھی بھی کسی کینال کو تعمیر نہیں ہونے دے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر حکومت کینال کی تعمیر کرتی ہے تو پیپلزپارٹی اپنی سپورٹ واپس لے لے گی، کیونکہ موجودہ حکومت پیپلزپارٹی کے ایم این ایز کی سپورٹ سے چل رہی ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ کینالز کی مخالفت کی جائے، پیپلزپارٹی کی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پر ہمیشہ الزامات لگائے جاتے رہے ہیں، محترمہ بے نظیر بھٹو پر بھی کالا باغ ڈیم کے لیے فنڈ رکھنے کا جھوٹا الزام لگایا گیا تھا۔ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سندھ کا کیس بہت مضبوط ہے اور اس بنیاد پر کینال کبھی تعمیر نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر کینال کے منصوبے کو بند کرنے کا اعلان کریں۔ وزیراعلیٰ کے مطابق، یہ منصوبہ پنجاب حکومت سی ڈبلیو پی میں لے کر آئی تھی، جس کی سندھ اور وفاق دونوں نے مخالفت کی۔

آخر میں مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبوں کے درمیان ہم آہنگی کو برقرار رکھنا ضروری ہے، جبکہ اختلافات کو ہوا دینے والے اس معاملے کو اچھال رہے ہیں۔ مزید برآں، گندم کی قیمت کا تعین اس سال مارکیٹ کرے گی، تاہم حکومت سندھ کسانوں کو ان کا جائز حق دلانے کے لیے ایک اسکیم پر کام کر رہی ہے۔

55 / 100 SEO Score

3 thoughts on “وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا گڑھی خدا بخش میں میڈیا سے گفتگو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!