ملیر کینٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھٹائی آباد کے قریب سے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث مطلوب ملزم زفر اقبال کو گرفتار کرلیا۔
پشاور: غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا عمل جاری
پولیس کے مطابق ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شہریوں سے اسلحے کے زور پر موٹرسائیکلیں چھین کر فرار ہوجاتا تھا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد 125 اور ایک عدد ہونڈا موٹرسائیکل برآمد کی گئی، جو تھانہ گلستان جوہر اور مبینہ ٹاؤن سے چوری شدہ تھیں۔
تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ چوری شدہ موٹرسائیکلوں کے پارٹس الگ کرکے مختلف کباڑیوں کو فروخت کرتا تھا۔ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اے وی ایل سی حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔