کلفٹن بلاک 8 میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست پر سماعت

کراچی: کلفٹن بلاک 8 میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف دائر درخواست پر عدالت میں سماعت ہوئی، جس میں سی بی سی کے وکیل پیش ہوئے۔ عدالت نے پراپرٹی مالک کو کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ (سی بی سی) سے رجوع کرنے کا حکم دیا اور سی ای او سی بی سی کو ہدایت کی کہ وہ پراپرٹی مالک کو ذاتی حیثیت میں سن کر ایک ماہ کے اندر فیصلہ کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ٹیکس کلیکشن کا جائزہ اجلاس

عدالت نے مزید کہا کہ اگر تعمیرات غیر قانونی ثابت ہو تو فوری کارروائی کی جائے۔ اس سلسلے میں عدالت نے رینجرز اور پولیس کو بھی مکمل تعاون کرنے کا حکم دیا۔ سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی میں پولیس سمیت دیگر ادارے تعاون نہیں کر رہے، جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "تو ایسا کریں، ادارے بند کر کے اپنے گھر چلے جائیں۔ ہمیں عدالتی حکم پر عملدرآمد چاہیے۔”

پراپرٹی مالک کے وکیل نے مؤقف دیا کہ انہیں تاحال نوٹس موصول نہیں ہوا، جس پر عدالت نے ہدایت دی کہ وہ سی بی سی کے پاس جا کر اپنے اعتراضات جمع کرائیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ رہائشی پلاٹ کو کمرشل میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور بغیر کسی بلڈنگ پلان کے تعمیرات جاری ہیں، جبکہ عدالت نے گزشتہ سماعت میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔

59 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!