ن لیگ کے گڑھ لاہور میں بلاول بھٹو کا نواز شریف پر وار

تشکُّر نیور ویب ڈیسک

دل کی تکلیف ہو تو لندن بھاگ جاتے ہيں

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ن لیگ کے گڑھ لاہور میں کھڑے ہوکر نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دل کی تکلیف ہوتی ہے تو لندن بھاگ جاتے ہيں ، انہيں کہا بھی تھا لندن جانے کی ضرورت نہیں ، کراچی میں اسپتال موجود ہے۔

لاہور کے حلقہ این اے 125 میں پیپلزپارٹی کے ورکرز کنوشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم اپنے منشور پر الیکشن لڑیں گے، پی ٹی آئی حکومت میں بے نظیر سپورٹ انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی، ہم اس پروگرام میں اضافہ کریں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کے ساتھ پہلا وعدہ ہے کہ آپ کی آمدنی کو ڈبل کرنا چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی غریب خاندانوں کو 300 یونٹ بجلی مفت دلوائی گی، نوجوانوں کو تعلیم دلوائیں گے، عوام کو مفت اور معیاری علاج کروائیں گے

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 50 لاکھ گھر کا وعدہ کیا، ایک بھی گھر نہیں بنایا، سندھ میں ہم سیلاب متاثرین کے لیے 20 لاکھ گھر بنا رہے ہیں، ہم مزدور کارڈ لے کر آئیں گے ہم مزدور کو ہر سہولت دیں گے،کسان کارڈ کے ذریعے چھوٹے کسانوں کو براہ راست فائدہ پہنچائیں گے، جو نوجوان روزگار کی تلاش میں ہیں ان کو مالی مدد فراہم کریں گے، پیپلزپارٹی ملک بھر میں بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کرے گی۔

 

 

بلاول کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کو موقع ملے گا تو اپنا وعدہ پورا کریں گے، ہمارے وعدے ن لیگ اور پی ٹی آئی کی طرح جھوٹے وعدے نہیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!