سیاست مردوں کا میدان ہے گھروں تک نہیں جانی چاہیے سعد رضوی

سیاست مردوں کا میدان ہے، گھروں تک نہیں جانی چاہیے، سعد رضوی

(تشکُّر نیور ویب ڈیسک )

سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد رضوی نے کہا ہے کہ سیاست مردوں کا میدان ہے، گھروں تک نہیں جانی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد رضوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم سیاسی سفر کے تحت الیکشن میں حصہ لینے جا رہے ہیں، ہم نے اپنا سیاسی منشور عوام کے سامنے رکھ دیا ہے، یوم ناموس رسالت کے طور پر آج کا دن تحریک لبیک مناتی ہے، تحریک لبیک پاکستان کے معرض وجود میں آنے والے اصولوں پر کابند ہے، ہم مہنگائی اور سیلاب میں عوام کے ساتھ کھڑے رہے، مسئلہ فلسطین پر تحریک لبیک کی بڑی جدوجہد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک نے کورونا میں پونے دو کروڑ لوگوں کا راشن بھجوایا، سیلاب میں 7 لاکھ لوگوں کو ریسکیو کیا گیا، ناموس رسالت کے مسئلے پر تحریک لبیک نے 54 شہداء دیئے، تحریک لبیک کی جماعت کالعدم ہونے تک گئی، مہنگائی لانگ مارچ کیا گیا، امت مسلمہ کے مسئلے پر ملین مارچ منعقد کیا، حریت یعنی حماس رہنماؤں نے شکریہ ادا کیا، کشمیر کے مسئلے پر کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو شکار کرنے آئے وہ خود شکار ہو گئے، اٹھائے جانے اور رلانے جانے پر واویلہ کی بجائے یہ دیکھنا چاہیے یہ سیاسی سفر ہے، لندن سے بلائے شخص کو ایئرپورٹ پر انگوٹھے لگا کر باعزت بری کیا جا رہا ہے، الیکشن کے میدان میں کھڑے ہیں

 

 

سعد رضوی نے مزید کہا کہ مجھ پر اور خادم حسین رضوی پر سینکڑوں ایف آئی آرز کاٹی گئیں، لوگ سانحہ 9 مئی کی اور ہم خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی مزمت کر رہے ہیں، سیاست مردوں کا میدان ہے، گھروں تک نہیں جانی چاہیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!