برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق 2023 میں بھارت نے بڑی تعداد میں بنگلہ دیشی شہریوں کو میڈیکل ویزے جاری کیے، لیکن 2024 کے وسط سے اس میں نمایاں کمی آئی ہے۔ بھارت کی جانب سے ویزوں میں کمی کے بعد بنگلہ دیشی مریضوں نے متبادل کے طور پر چین اور تھائی لینڈ کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے۔
غزہ میں اسرائیلی حملے، 71 فلسطینی شہید، حوثیوں کا جوابی میزائل حملہ
ذرائع کے مطابق، بھارت پہلے روزانہ 5 سے 7 ہزار میڈیکل ویزے جاری کر رہا تھا، لیکن اب یہ تعداد 1000 سے بھی کم ہو گئی ہے۔ یہ تبدیلی بنگلہ دیش میں سیاسی حالات کے بدلنے کے بعد دیکھنے میں آئی، جب شیخ حسینہ واجد کی جگہ نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت نے اقتدار سنبھالا۔
چین نے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بنگلہ دیش کے ساتھ طبی سیاحت کو فروغ دینے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ چینی سفیر کے مطابق، حالیہ مہینوں میں چینی صوبے یوننان میں بنگلہ دیشی مریضوں کے لیے طبی سہولیات متعارف کرائی گئی ہیں، جبکہ چینی کمپنیوں نے بھی بنگلہ دیش میں 23 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔؎