غزہ میں اسرائیل کے تازہ فضائی حملوں میں 71 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں بچوں اور خواتین سمیت ایک نوزائیدہ بچہ بھی شامل ہے۔ فلسطینی خبر رساں ادارے ’وفا‘ کے مطابق حملوں کا نشانہ زیادہ تر خاندانوں کے گھر تھے، جہاں متعدد عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔
پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، جوابی کارروائی سے پسپائی اختیار کرلی
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق حالیہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد سے اب تک 436 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر شہدا کی تعداد 49,547 تک پہنچ گئی ہے۔
ادھر، حوثی باغیوں نے اسرائیل کے بن گوریون ایئرپورٹ پر ہائپر سونک بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ اسرائیلی فضائیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے یمن سے داغے گئے میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا تھا۔
اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے غزہ میں شدید جنگ کے ساتھ ساتھ مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی جارحیت تیز کرنے کا عندیہ دیا ہے۔