...

ایس ایس پی سینٹرل زیشان شفیق صدیقی کی ہدایت پر نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی منشیات فروشوں اور گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں

کراچی: ایس ایس پی سینٹرل زیشان شفیق صدیقی کی ہدایت پر نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے منشیات اور گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

شاہراہ بھٹو ایکسپریس وے فیز ٹو اپریل میں کھول دیا جائے گا – سعید غنی

پہلی کارروائی:

ایس ایچ او نواز گوندل کی سربراہی میں پولیس نے اندرون روڈ ندی کے کنارے، قبرستان کے قریب، سیکٹر 6/B نیو کراچی میں ایک منشیات فروش کے خلاف مؤثر کارروائی کی۔ اس دوران ملزم محمد زاہد ولد جان محمد کو گرفتار کرلیا گیا۔

برآمدگی:

550 گرام چرس برآمد

ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 154/2025 بجرم دفعہ 9(1)3B درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

دوسری کارروائی:

اسی طرح نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے اندرون روڈ عقب MCB بینک، سیکٹر 5/G نیو کراچی میں گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے علی ولد نجم علی کو گرفتار کرلیا۔

برآمدگی:

80 عدد گٹکا ماوا پڑیاں برآمد

ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 155/2025 بجرم دفعہ (I) 4/8 درج کرکے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

پولیس حکام نے واضح کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی تاکہ علاقے کو منشیات اور مضر صحت اشیاء سے پاک کیا جاسکے۔

56 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.