کراچی کی شاہراہِ نورجہاں پر پولیس اہلکار کی جانب سے پھل فروش سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پھل فروش کو اپنے دفتر بلایا۔
امریکہ کی مختلف ریاستوں میں شدید طوفان اور بگولے، 33 سے زائد افراد ہلاک، ہزاروں مکانات اور گاڑیاں تباہ
ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی نے پھل فروش سے واقعے کی مکمل تفصیلات معلوم کیں اور پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے دلی افسوس کا اظہار کیا۔
ایس ایس پی سینٹرل نے پھل فروش کو یقین دہانی کروائی کہ:
"اچھے اور برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں، یہ پولیس اہلکار کا انفرادی عمل تھا، پورا محکمہ اس حرکت کی مذمت کرتا ہے۔ سندھ پولیس آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔”
انہوں نے مزید بتایا کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی گئی ہے۔
متعلقہ پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا تھا۔
انکوائری مکمل ہونے پر کانسٹیبل ظفر کو برطرف کر دیا گیا ہے۔
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر شدید عوامی ردعمل کا باعث بنا، جس کے بعد پولیس حکام نے فوری نوٹس لیا اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی۔