کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، جعلی ای ویزا پر البانیہ جانے والا مسافر 2 ایجنٹس سمیت گرفتار

کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ای ویزا پر البانیہ جانے والے مسافر سمیت دو ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔

وائس آف امریکا کی اردو اور پشتو سمیت 40 سے زائد زبانوں کی سروسز بند، ہزاروں ملازمین جبری رخصت پر

ایف آئی اے حکام کے مطابق مسافر مرزا سکندر کی جانب سے پیش کیا گیا البانیہ کا ای ویزا جعلی پایا گیا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ مسافر نے جعلی ویزے کے لیے ایجنٹس کو 15 لاکھ روپے ایڈوانس ادا کیے تھے، جبکہ کل معاملہ 22 لاکھ روپے میں طے پایا تھا۔

ایف آئی اے نے مسافر کی نشاندہی پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ایئرپورٹ کے احاطے سے دو ایجنٹس مہران خالد اور شہروز جنید کو بھی گرفتار کرلیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان کو ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق جعلی ویزوں اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ معصوم لوگوں کو دھوکہ دینے والے گروہوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، جعلی ای ویزا پر البانیہ جانے والا مسافر 2 ایجنٹس سمیت گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!