بولان: جعفر ایکسپریس پر حملے کے باعث معطل کی گئی مسافر ٹرین کو تین دن بعد دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔
کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، جعلی ای ویزا پر البانیہ جانے والا مسافر 2 ایجنٹس سمیت گرفتار
ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس چمن پہنچنے کے بعد مسافروں کو لے کر واپس کوئٹہ روانہ ہو گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین آج کوئٹہ سے چمن کے لیے روانہ ہوئی، اور چمن سے کوئٹہ کے لیے پونے دو بجے واپسی کا سفر شروع کیا۔
یاد رہے کہ جعفر ایکسپریس پر بولان کے علاقے میں حملے کے بعد ٹرین سروس عارضی طور پر معطل کی گئی تھی، جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ریلوے حکام نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اضافی اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ مسافروں کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔