ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ ڈسٹرکٹ سینٹرل صائم عمران کے نامناسب رویے پر عملہ سراپا احتجاج

کراچی (تشکر نیوز) – کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (KMC) اینٹی انکروچمنٹ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ڈائریکٹر صائم عمران کے سخت رویے سے عملہ شدید نالاں ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کے غیر مناسب سلوک سے تنگ آ کر ڈپٹی ڈائریکٹر نارتھ ناظم آباد احسن کمال اور ڈپٹی ڈائریکٹر نعمان نے اپنی ٹرانسفر کی درخواستیں دے دی ہیں۔

سابق نیول چیف ایڈمرل افتخار احمد سروہی سپرد خاک، عسکری و سول قیادت کی شرکت

عملے کا کہنا ہے کہ صائم عمران افسران اور ملازمین سے بدتمیزی سے پیش آتے ہیں، مغلظات بکتے ہیں اور عملے کو ذاتی ملازم سمجھتے ہیں۔ ان کے رویے کی وجہ سے کام کا ماحول خراب ہو چکا ہے اور متعدد افسران نے ان کے خلاف شکایات درج کروا دی ہیں۔

دیگر شکایات:

تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران عملے کے ساتھ بدسلوکی معمول بن چکی ہے۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تجاوزات کے خاتمے کے بجائے بھاری رشوت لے کر غیر قانونی کاروبار کو تحفظ دیا جا رہا ہے۔

ہفتہ بازار، لنڈا بازار اور پتھارہ مافیا سے مبینہ طور پر لاکھوں روپے رشوت وصول کی جا رہی ہے۔

عوام تجاوزات سے پریشان ہیں جبکہ افسران فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

عملے کا مطالبہ:

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد اس معاملے کا فوری نوٹس لیں۔

ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ ڈسٹرکٹ سینٹرل صائم عمران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

عملے کی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ ڈسٹرکٹ سینٹرل صائم عمران کے نامناسب رویے پر عملہ سراپا احتجاج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!