ملیر پولیس کا شہداء کو خراج عقیدت، خصوصی یادگار کا قیام

ایس ایس پی ملیر لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی نے پولیس کے بہادر شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی یادگار قائم کردی۔ یادگار کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے شہداء کی یاد میں پھولوں کا گلدستہ رکھا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔

سہراب گوٹھ پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار

تقریب میں پولیس افسران اور جوانوں نے شرکت کی، جہاں پاکستان کا قومی پرچم اور سندھ پولیس کا پرچم یادگار پر لہرایا گیا، جو پولیس کے ان جانباز سپوتوں کی قربانیوں کی علامت ہے۔

پولیس افسران اور اہلکاروں نے عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔

ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی نے کہا کہ "ہمارے شہداء ہماری پہچان اور فخر ہیں، ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں۔ اس یادگار کا مقصد ان کی قربانیوں کو ہمیشہ زندہ رکھنا ہے۔”

60 / 100

One thought on “ملیر پولیس کا شہداء کو خراج عقیدت، خصوصی یادگار کا قیام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!