اے وی ایل سی کی کارروائی: بدنام زمانہ کار اسنیچر گینگ کے کارندے گرفتار، سب انسپکٹر بھی ملوث نکلا

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ بین الصوبائی کار اسنیچر سولنگی گینگ کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا، جبکہ ملزمان کو سہولت فراہم کرنے والے ملیر کینٹ تھانے میں تعینات سب انسپکٹر کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کورونا وائرس میں مبتلا، طبیعت میں بہتری

پولیس مقابلہ، ملزمان گرفتار

مورخہ 30 مارچ 2025 کو اے وی ایل سی بلدیہ ڈویژن نے ایک پولیس مقابلے کے بعد گینگ کے دو کارندے، قاسم عرف عامر اور شعیب عرف SK کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ گینگ کا سرغنہ دانش سولنگی عرف میر اپنے ساتھیوں نور خان اور فخر کے ہمراہ موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ یہ گینگ ایک درجن سے زائد ساتھیوں پر مشتمل ہے اور اسے سابق فوجی اہلکار دانش سولنگی عرف میر چلا رہا ہے، جو ایک پولیس سب انسپکٹر کا بیٹا ہے۔

چھینی گئی گاڑیاں اور اسلحہ برآمد

اے وی ایل سی نے 27 مارچ کو فیروز آباد سے چھینی گئی ٹویوٹا کرولا (نمبر AXV-538) برآمد کرلی، جو ملزمان نے مین شہید ملت روڈ پر دن دیہاڑے ایک فیملی سے چھینی تھی۔ واردات کے دوران ملزمان نے اسلحے کے زور پر گاڑی میں سوار فیملی کو زبردستی باہر نکالا، حالانکہ خوفزدہ خاندان نے گاڑی کے دروازے اور شیشے لاک کرکے ملزمان سے معافی کی درخواستیں کی تھیں۔

سب انسپکٹر کی گرفتاری اور مزید تحقیقات

مزید تحقیقات کے دوران ملزمان کو پناہ دینے والا ملیر کینٹ تھانے میں تعینات سب انسپکٹر محمد عرس سولنگی ولد ولی محمد گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے قبضے سے شاہراہ فیصل تھانے سے چوری شدہ گاڑی (نمبر AJU-648) بھی برآمد کرلی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں اور مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

One thought on “اے وی ایل سی کی کارروائی: بدنام زمانہ کار اسنیچر گینگ کے کارندے گرفتار، سب انسپکٹر بھی ملوث نکلا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!