وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقاتیں، سیکیورٹی اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال، افغان باشندوں کی وطن واپسی، بلوچستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر آصف علی زرداری کی طبیعت میں بہتری، جلد اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کا امکان

ملک میں سیکیورٹی اقدامات اور افغان باشندوں کی واپسی پر بریفنگ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم کو ملک میں سیکیورٹی کے لیے کیے گئے اقدامات اور افغان باشندوں کی وطن واپسی کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور وزارت داخلہ کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خاص طور پر عیدالفطر کے موقع پر ملک میں امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کے فیصلے کے تحت غیر قانونی طور پر مقیم افراد اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی کا عمل جاری ہے۔ یکم اپریل تک 886,242 غیر قانونی افغان باشندے پاکستان چھوڑ چکے ہیں، اور حکومت نے ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد مزید سخت قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بلوچستان کی ترقی پر بات چیت

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی ملاقات کی، جس میں بلوچستان کی موجودہ اقتصادی، سماجی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور ان کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور اس مقصد کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

One thought on “وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقاتیں، سیکیورٹی اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!