وفاقی کابینہ کے نئے ارکان کے قلمدانوں کا اعلان کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حنیف عباسی کو ریلوے، طارق فضل چوہدری کو پارلیمانی امور، علی پرویز ملک کو پیٹرولیم، اور خالد حسین مگسی کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا قلمدان دیا گیا ہے۔
ملیر پولیس کا شہداء کو خراج عقیدت، خصوصی یادگار کا قیام
رپورٹ کے مطابق محمد منیر وٹو آبی وسائل، اورنگزیب کھچی قومی ورثہ و ثقافت، محمد جنید انور بحری امور، رضا حیات ہراج دفاعی پیداوار، اور سردار یوسف مذہبی امور کے وزیر ہوں گے۔
مزید برآں، شزا فاطمہ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، رانا مبشر اقبال پبلک افیئر یونٹ اور مصطفیٰ کمال نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن کے وزیر مقرر کیے گئے ہیں۔
دیگر وزرائے مملکت میں ملک رشید احمد قومی غذائی تحفظ، عبدالرحمن کانجو توانائی، عقیل ملک قانون و انصاف، بلال اظہر کیانی ریلوے، کھئیل داس اقلیتی امور، عون ثقلین اوورسیز، مختار احمد بھرت صحت، طلال چوہدری داخلہ، اور وجیہہ قمر تعلیم کے قلمدان سنبھالیں گے۔
مزید تفصیلات کے مطابق، خواجہ آصف کے پاس وزارت دفاع، اعظم نذیر تارڑ کے پاس قانون و انصاف اور انسانی حقوق، عبدالعلیم خان کے پاس مواصلات، مصدق ملک کے پاس ماحولیاتی تبدیلی، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے پاس وزارت تعلیم، اور چوہدری سالک کے پاس اوورسیز کی وزارت ہوگی۔
علاوہ ازیں، ہارون اختر صنعت و پیداوار، حذیفہ رحمٰن قومی ورثہ و ثقافت، مبارک زیب قبائلی امور، اور طلحہٰ برکی سیاسی امور کے معاون خصوصی مقرر کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم کے مشیروں میں سید توقیر حسین شاہ کو وزیراعظم آفس، محمد علی کو نجکاری، اور پرویز خٹک کو داخلہ امور کا قلمدان دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آئی پی پی کے سربراہ اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ کی وزارتوں سے دستبردار ہوکر مواصلات کی وزارت اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔