سینیٹ اجلاس میں ہنگامہ آرائی، عون عباس بپی کی گرفتاری پر احتجاج، اہم بلز منظور

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی زیرِ صدارت سینیٹ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وقفۂ سوالات معطل کرنے کی تحریک پیش کی، جسے منظور کر لیا گیا۔
جنید اکبر کا خواجہ آصف پر تنقید جنرل (ر) باجوہ کے خلاف کارروائی کی ہمت نہیں

اجلاس کے دوران سینیٹر شبلی فراز نے سینیٹر عون عباس بپی کی گرفتاری کا معاملہ اٹھاتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عون عباس بپی کو صبح ان کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا اور چیئرمین سینیٹ کے پروڈکشن آرڈر پر بھی کوئی عملدرآمد نہیں ہوا۔ وزیر قانون نے جواب میں وضاحت دی کہ بہاولپور میں غیر قانونی شکار کی ایف آئی آر پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے، تاہم مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔ اس معاملے پر پی ٹی آئی سینیٹرز نے واک آؤٹ کر دیا جبکہ ڈپٹی چیئرمین نے سیکریٹریٹ سے رپورٹ طلب کر لی۔

اجلاس میں تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، خاص طور پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور سینیٹر منظور کاکڑ کے درمیان سخت الفاظ دیکھنے میں آئے۔

مزید برآں، سینیٹ میں اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی ترمیمی بل 2025 کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا، جبکہ سول کورٹس ترمیمی بل 2025 اور پاکستان کوسٹ گارڈز ترمیمی بل 2025 کو متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کر دیا گیا۔

شیری رحمان نے ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات پر بحث کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ اقلیتی سینیٹر دنیش کمار نے رمضان میں مہنگائی اور منافع خوری پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

آخر میں، پی ٹی آئی سینیٹر نے کورم کی نشاندہی کی، جس پر کورم مکمل نہ ہونے کے باعث اجلاس 8 مارچ 11:30 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

55 / 100 SEO Score

One thought on “سینیٹ اجلاس میں ہنگامہ آرائی، عون عباس بپی کی گرفتاری پر احتجاج، اہم بلز منظور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!