پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جنید اکبر نے وزیر دفاع خواجہ آصف پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے خلاف کارروائی کی ہمت نہیں، کیونکہ پی ٹی آئی حکومت انہی کی وجہ سے ختم ہوئی تھی۔
خواجہ آصف کی میڈیا سے گفتگو: دہشت گردی، امریکا، پی ٹی آئی اور طالبان سے متعلق اہم بیانات
جنید اکبر نے کہا کہ اگر قمر باجوہ یا فیض حمید نے کچھ غلط کیا ہے تو خواجہ آصف ان پر کارروائی کریں، پی ٹی آئی اس میں حکومت کا ساتھ دے گی، لیکن موجودہ حکومت میں ایسا کرنے کی ہمت نہیں ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ جنید اکبر نے تصدیق کی تھی کہ ماضی میں پی ٹی آئی کی قیادت کے اداروں سے روابط پارٹی کی مرضی سے ہوتے رہے تھے۔ پشاور میں ان کی زیرصدارت ہونے والے پارٹی اجلاس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو مدعو نہیں کیا گیا تھا، جس سے پارٹی کے اندرونی اختلافات کی نشاندہی ہوتی ہے۔