شنگھائی الیکٹرک کے تحت تھر بلاک ون میں فری آئی کیمپ، 800 سے زائد مریض مستفید

شنگھائی الیکٹرک کے ذیلی ادارے تھر بلاک ون انٹیگریٹڈ انرجی پراجیکٹ کے تحت اسلام کوٹ میں چار روزہ فری آئی کیمپ لگایا گیا، جس میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاون سے 800 سے زائد مرد، خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ کیمپ میں ممتاز ڈاکٹروں نے مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا اور 206 مریضوں کو سرجری کے ذریعے لینس لگائے گئے۔

ڈپٹی کمشنر وسطی کا بازاروں کا دورہ، گراں فروش گرفتار، جرمانے عائد

اس فری میڈیکل کیمپ سے تلوایو، وروائی، دل پڈو، سوراب پڈو، سیاروکیا، شمیر وکھیا، ہوتیجوتر، مایاری بجیر، بھا ویجوتر، خان کریان بجیر سمیت دیگر دیہاتوں کے رہائشی مستفید ہوئے۔

تھربلاک ون انٹیگریٹڈ انرجی پراجیکٹ کے چیئرمین مینگ ڈونگائی کا کہنا تھا کہ ادارہ مقامی دیہاتوں کو فلاحی سہولتوں کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے اور یہ فری آئی کیمپ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

علاوہ ازیں، تھر بلاک ون انٹیگریٹڈ انرجی پراجیکٹ 2×660 میگاواٹ ہائی پیرامیٹر کول فائر جنریٹنگ یونٹ کے ساتھ اوپن پٹ کول مائن کے ذریعے سالانہ 7.8 ملین ٹن لگنائٹ کوئلہ پیدا کر رہا ہے۔ یہ سی پیک کا ایک اہم منصوبہ ہے جو 4 ملین گھروں کی بجلی کی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

59 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!