کراچی میں مصطفیٰ عامر اغواء و قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے سیل میں چار کیمرے نصب کر دیے گئے ہیں، جنہیں اعلیٰ افسران براہ راست مانیٹر کر رہے ہیں۔ مزید برآں، سیل کے باہر ہر وقت ایک پولیس اہلکار تعینات رہے گا۔
کراچی میں سحری و افطار کے اوقات میں گیس کی بندش، شہری مشکلات کا شکار
ادھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا خصوصی اجلاس سات فروری بروز جمعہ ڈھائی بجے کراچی میں طلب کر لیا گیا ہے، جس کی صدارت چیئرمین قادر پٹیل کریں گے۔ اجلاس میں پولیس حکام مصطفیٰ عامر قتل کیس کی اب تک کی تفتیش پر بریفنگ دیں گے۔