کراچی میں سحری و افطار کے اوقات میں گیس کی بندش، شہری مشکلات کا شکار

کراچی کے مختلف علاقوں میں سحر و افطار کے وقت گیس کی عدم دستیابی نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ ملیر، شاہ فیصل، کیماڑی، بلدیہ ٹاؤن، سائٹ، اورنگی ٹاؤن اور سرجانی ٹاؤن سمیت کئی علاقوں میں گیس کی قلت کے باعث خواتین کو کھانے کی تیاری میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مصطفی عامر قتل کیس: قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی کی بڑی کارروائی

شہریوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ رمضان المبارک کے دوران گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

دوسری جانب، سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر آر ایل این جی مکس کر کے گیس پریشر بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر میں گیس فراہمی کی صورتحال پہلے سے بہتر ہوئی ہے، تاہم پرانی گیس لائنوں والے علاقوں میں مسائل برقرار ہیں۔

57 / 100 SEO Score

2 thoughts on “کراچی میں سحری و افطار کے اوقات میں گیس کی بندش، شہری مشکلات کا شکار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!