...

سوئس نائب صدر کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، پاکستان کے کردار کی تعریف

امن عمل کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف سے سوئس وفاقی کونسل کے نائب صدر اگنازیو کاسیس نے ملاقات کی۔ ملاقات میں جاری سفارتی کوششوں اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سوئس نائب صدر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ مفاہمت، مکالمے اور سفارتی ثالثی کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

اگنازیو کاسیس کے مطابق مفاہمتی یادداشت (MoU) پر عمل درآمد کے لیے جاری مذاکرات میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس کردار کو قابلِ قدر قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ کشیدگی میں کمی کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔ ان کے مطابق علاقائی استحکام اور دیرپا امن کے فروغ کے لیے ہر ممکن سہولت کاری فراہم کی جائے گی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے سفارتی روابط اور امن کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.