کراچی: لانڈھی میں دودھ کی دکان پر ڈکیتی، مسلح ملزمان کی لوٹ مار کی ویڈیو منظرعام پر

کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر 2، ماڈل پارک کے قریب دودھ کی دکان پر سحری سے قبل ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

کراچی میں سحری و افطار کے اوقات میں گیس کی بندش، شہری مشکلات کا شکار

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح ملزمان دکان میں داخل ہوئے اور گاہکوں کو اسلحہ دکھا کر لوٹ لیا۔ ملزمان نے سحری کا سامان لینے آئے شہریوں سے نقد رقم اور موبائل فون چھینے، یہاں تک کہ ان کی جیبوں میں ہاتھ ڈال کر سامان نکالا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح طور پر نظر آ رہے ہیں، تاہم اب تک ان کی شناخت یا گرفتاری سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ملی۔ شہریوں نے حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

60 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!