صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے معروف سیاستدان اور جمہوری جدوجہد کے رہنما کامریڈ جام ساقی کی برسی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
tسرجانی پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار
انہوں نے کہا کہ کامریڈ جام ساقی نے اپنی پوری زندگی محکوم و مظلوم طبقات اور قومیتوں کے حقوق کی جدوجہد میں گزاری۔ ان کی سیاست اصولوں پر مبنی تھی، اور انہوں نے ہمیشہ جمہوری اقدار کی سربلندی کے لیے کام کیا۔
وزیر ثقافت نے مزید کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے بھی کامریڈ جام ساقی پر بنائے گئے سیاسی کیسز اور سختیوں کے خلاف ان کا ساتھ دیا اور انہیں ایک محبِ وطن سیاسی رہنما تسلیم کیا۔
سید ذوالفقار علی شاہ نے بتایا کہ کامریڈ جام ساقی ان کے والد کے قریبی دوست تھے اور انہوں نے جمہوریت کی بحالی کی تحریکوں میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ ہراول دستے کا کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ جام ساقی جیسے بااصول اور نظریاتی سیاستدان آج کے نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہیں، اور ان کی جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔