سعدیہ امام کا انکشاف: شادی کے آغاز میں ہی شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دی تھی

معروف اداکارہ سعدیہ امام نے شادی کے دس سال بعد انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے شوہر عدنان حیدر کو دوسری شادی کی اجازت دے دی تھی کیونکہ وہ جرمنی میں مستقل رہنا نہیں چاہتی تھیں۔

چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کی ناکامی، جوز بٹلر کا کپتانی سے استعفیٰ

سماء ٹی وی کے مارننگ شو میں سعدیہ امام اور ان کے شوہر نے بتایا کہ ان کی شادی خاندان کی پسند سے ہوئی تھی، اور وہ ایک دوسرے کو پہلے سے نہیں جانتے تھے۔ عدنان حیدر کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد سعدیہ امام کے لیے جرمنی میں رہنا مشکل تھا، اس لیے انہوں نے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دے دی، تاہم ان کے شوہر نے دوسری شادی نہیں کی۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ وہ شادی سے پہلے حج کی خواہش رکھتی تھیں، جس کے لیے والدین نے شادی کی شرط رکھی۔ شادی کے بعد ان کا جرمنی جانا ہوا، جہاں وہ زیادہ وقت نہیں رہ سکیں اور ڈپریشن کا شکار ہوگئیں۔

61 / 100

One thought on “سعدیہ امام کا انکشاف: شادی کے آغاز میں ہی شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دی تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!