نیو کراچی ٹاؤن میں عوامی شکایات پر فوری ایکشن، تباہ حال لائنوں کی مرمت کا آغاز

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے عوامی شکایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سوئی گیس لائنوں کی تنصیب سے متاثرہ واٹر اینڈ سیوریج لائنوں کی بحالی کے احکامات جاری کر دیے۔ وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے نارتھ کراچی سیکٹر 08 اور 09 میں متاثرہ لائنوں کا جائزہ لیا، اس موقع پر یوسی کونسلر سیف، بی اینڈ آر IRC نادر خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ریسکیو کامران اختر اور علاقے کے معززین بھی موجود تھے۔

مریم نواز کا سیاسی حریفوں پر طنز، مسلم لیگ ن کی کامیابیوں کا ذکر

وائس چیئرمین نے معائنے کے دوران کہا کہ سوئی گیس کمپنی کے ٹھیکیداروں کی غفلت اور لاپروائی سے علاقے میں پانی کے تالاب بن گئے ہیں، جس سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ انہوں نے متعلقہ محکموں اور افسران کو ہدایت دی کہ تباہ شدہ لائنوں کی فوری مرمت اور بحالی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوئی گیس کمپنی کی جانب سے ہر سڑک اور گلی کو کھودنے سے نہ صرف عوامی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ واٹر اینڈ سیوریج لائنوں کی ٹوٹ پھوٹ بھی ایک نیا مسئلہ بن گئی ہے۔ انہوں نے سوئی گیس حکام سے اپیل کی کہ وہ لائنوں کی تنصیب کے دوران اس بات کا خاص خیال رکھیں تاکہ عوامی مشکلات میں مزید اضافہ نہ ہو۔

بلدیاتی نمائندے عوامی مسائل پر فوری ایکشن لے رہے ہیں اور متاثرہ لائنوں کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔ وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے مزید کہا کہ رمضان المبارک قریب ہے، اس لیے سوئی گیس کمپنی کو جلد از جلد لائنوں کی تبدیلی کا کام مکمل کرنا ہوگا تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

55 / 100

One thought on “نیو کراچی ٹاؤن میں عوامی شکایات پر فوری ایکشن، تباہ حال لائنوں کی مرمت کا آغاز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!