پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اپنے سیاسی حریفوں پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ آج کل صرف خط پر خط لکھے جا رہے ہیں کہ "مجھے باہر نکالو”، اور اڈیالہ جیل سے رہائی کے لیے منتیں کی جا رہی ہیں۔
کراچی: ایس بی سی اے نے سوئی گیس دھماکے سے متاثرہ عمارت کو ناقابل استعمال قرار دے دیا
انہوں نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی قیادت نے پاکستان کو مشکلات سے نکالا اور عوام خود اس کے گواہ ہیں۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ اڈیالہ جیل کے علاوہ ہر جگہ سے اچھی خبریں آ رہی ہیں، اور ن لیگ نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نواز شریف کی بیٹی اور وفاق میں ان کا بھائی موجود ہے، جو ملک کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی جماعت کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور ن لیگ کی پچھلی حکومت کی کارکردگی کو اجاگر کیا۔