ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے شاہراہِ نور جہاں کی حدود میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک زخمی حالت میں جبکہ دوسرے ملزم کو بغیر مزاحمت گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او چوہدری جاوید اختر کی قیادت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری
ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق پولیس مقابلہ نارتھ ناظم آباد کے بلاک U میں واقع KDA گراؤنڈ کے قریب پیش آیا، جہاں دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت عبدالرحمن ولد مطلوب حسین جبکہ بغیر زخمی ہونے والے ملزم کی شناخت محمد نوید ولد قمرالدین کے نام سے ہوئی ہے۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے درج ذیل اشیاء برآمد ہوئیں:
ایک عدد 9mm پسٹل (لوڈ میگزین)
ایک عدد 30 بور پسٹل (لوڈ میگزین)
پانچ عدد چھینے گئے موبائل فون
مسروقہ موٹر سائیکل
زخمی ملزم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ دوسرے ملزم کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔