...

امریکہ کا اسرائیل کو دھماکہ خیز مواد فراہم کرنا بڑی جنگ کا پیش خیمہ ہے: ثروت اعجاز قادری

کراچی: پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے امریکہ کی جانب سے ہزاروں ٹن وزنی بموں اور دھماکہ خیز مواد کی کھیپ اسرائیل کو فراہم کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام فلسطینیوں کی نسل کشی کی ایک نئی سازش ہے۔

ICMAP کے زیر اہتمام JOB Education Expo 2025، بے نظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس بورڈ کا اسٹال توجہ کا مرکز

انہوں نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کے ساتھ مل کر غزہ پر قابض ہونے کی کوشش کر رہا ہے اور عالمی طاقتیں اسرائیل کے ذریعے فلسطینی عوام کے خلاف جنگ مسلط کر چکی ہیں۔ تاہم فلسطینیوں کے بلند حوصلے اور استقامت نے اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔

"امریکہ یہ نہ بھولے کہ پوری کائنات کا خالق و مالک صرف ایک ہی ہے، اور مسلمان کبھی بھی موت سے نہیں ڈرتا، کیونکہ یہ دنیا فانی ہے۔” ثروت اعجاز قادری نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان شہادت کے جذبے سے سرشار ہیں اور اگر اسرائیل نے امریکہ کے کہنے پر امن معاہدے کی خلاف ورزی کی تو اس کا انجام ایسا ہوگا کہ دنیا میں اس کا نام لیوا بھی باقی نہیں رہے گا۔

اسلام مخالف سازشوں کے خلاف مسلم امہ کو متحد ہونا ہوگا
ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اسلام مخالف قوتیں ایک بہت بڑی سازش کے تحت مسلم ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرکے انہیں کمزور کر رہی ہیں۔ امریکہ کا نیا صدر مسلمانوں اور دینِ اسلام کے خلاف مذموم منصوبے بنا رہا ہے، لیکن وہ یہ نہ بھولے کہ قدرت کی طاقت سب سے بڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری امت مسلمہ کو ان عالمی سازشوں کے خلاف متحد ہونا ہوگا اور یہی واحد راستہ ہے کہ اسلام مخالف قوتوں کی تمام چالوں کو ناکام بنایا جا سکے۔ "جب پوری امت مسلمہ ایک ہوگی تو کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہو سکے گی۔”

55 / 100

One thought on “امریکہ کا اسرائیل کو دھماکہ خیز مواد فراہم کرنا بڑی جنگ کا پیش خیمہ ہے: ثروت اعجاز قادری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.