تھانہ منگوپیر پولیس نے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ایک تین رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر اجتماع گاہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کیا۔
ملیر کینٹ پولیس نے اسٹریٹ کرائمز کے ملزم کو گرفتار کرلیا
گرفتار ملزمان میں علی جان ولد حاجی خان، قربان ولد اکبر علی اور آصف ولد اختر شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک غیر قانونی پسٹل، ایمونیشن، ایک نقلی پسٹل، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ملزمان کے زیر استعمال دو موٹر سائیکلز بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں، جن میں سے ایک موٹر سائیکل چھینی گئی تھی۔ موٹر سائیکل کے چھینے جانے کا مقدمہ تھانہ مدینہ کالونی میں درج کیا گیا ہے (مقدمہ الزام نمبر 60/2025)۔
ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات کا اندراج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم علی جان کے بارے میں پتہ چلا کہ وہ ایک عادی جرائم پیشہ ہے اور اس سے قبل بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ اس کے خلاف درج مقدمات میں شامل ہیں:
مقدمہ الزام نمبر 120/2019 بجرم دفعہ 381-A ت پ تھانہ صدر۔
مقدمہ الزام نمبر 154/2019 بجرم دفعہ A-381 ت پ تھانہ گلشنِ اقبال۔
مقدمہ الزام نمبر 88/2019 بجرم دفعہ A-381 ت پ تھانہ بلوچ کالونی۔
مقدمہ الزام نمبر 401/2022 بجرم دفعہ 23(i) A سندھ اسلحہ ایکٹ تھانہ سعید آباد۔