ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کورنگی کی بڑی کارروائی، انٹرنیشنل اسمگلر گرفتار

کراچی میں ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈسٹرکٹ کورنگی کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی منشیات اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی صوبائی وزیر برائے انسداد منشیات مکیش کمار چاولہ، سیکرٹری ایکسائز سلیم راجپوت، ڈی جی نارکوٹکس اورنگزیب اکبر پھنور، ڈائریکٹر نارکوٹکس کراچی ریاض حسین کھوسو اور ونگ انچارج وسیم خواجہ کی ہدایات پر انجام دی گئی۔
اے وی ایل سی کی مختلف کارروائیاں، چھینی گئی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں برآمد، ملزمان گرفتار

نارکوٹکس ٹیم نے ویٹا چورنگی، کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے یاسر احمد ولد وصی احمد کو گرفتار کیا، جو بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کا اہم رکن بتایا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق، ملزم کے قبضے سے 2 کلو 100 گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن پاؤڈر برآمد ہوئی، جو شہد کے مارکہ شدہ کاغذ کے خفیہ سانچوں میں چھپا کر بیرون ملک بھیجی جا رہی تھی۔

ابتدائی تفتیش میں آسٹریلیا، دبئی اور نیوزی لینڈ سمیت کئی ممالک میں منشیات بھیجنے کا انکشاف ہوا ہے۔ مزید یہ کہ ملزم ایک منظم بین الاقوامی گروہ سے تعلق رکھتا ہے، جو پاکستان سے بیرون ممالک منشیات اسمگل کرتا ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ ملزم یاسر احمد کے والد کو 8 ماہ قبل اینٹی نارکوٹکس حکام نے ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔

ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 01/2025 درج کر لیا گیا ہے، جبکہ اس کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی حکام نے حاصل کر لیا ہے۔

نارکوٹکس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم یاسر عادی مجرم ہے اور کئی بار جیل جا چکا ہے۔ مزید گروہ کے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

57 / 100

One thought on “ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کورنگی کی بڑی کارروائی، انٹرنیشنل اسمگلر گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!