تھانہ منگھوپیر کی حدود میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار عمران کی نماز جنازہ پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن ساؤتھ میں ادا کر دی گئی۔
ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کورنگی کی بڑی کارروائی، انٹرنیشنل اسمگلر گرفتار
نماز جنازہ میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت دیگر سینئر پولیس افسران، شہید کے اہل خانہ، دوست احباب، رشتہ دار اور اہلیانِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ڈی آئی جی ویسٹ کو واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ انٹیلی جنس ذرائع، کرائم سین اور دیگر شواہد کی مدد سے مجرموں کو جلد قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔
نماز جنازہ کے موقع پر آئی جی سندھ نے شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور یقین دہانی کرائی کہ محکمہ پولیس سندھ غم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔