چولستان میں ’گرین پاکستان‘ منصوبے کا آغاز، آرمی چیف اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی شرکت

چولستان: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پنجاب پاکستان کا زرعی پاور ہاؤس بن چکا ہے، اور جدید زراعت میں صوبے اور یہاں کے کسانوں کا کردار قابل تحسین ہے۔

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 دہشت گرد ہلاک، 4 جوان شہید

چولستان کے کنڈائی اور شاپو کے علاقوں میں ’گرین پاکستان‘ منصوبے کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل عاصم منیر تھے۔ انہوں نے پنجاب حکومت کے گرین کارپوریٹ منصوبے کے تحت ہونے والی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابیاں خوش آئند اور ترقی کی علامت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوج ملکی معیشت کے استحکام میں بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خطاب میں کہا کہ چولستان اور پنجاب میں جدید زراعت کے انقلاب کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، اور ان منصوبوں کا آغاز کسانوں کی ترقی کے نئے سفر کی شروعات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زراعت کی ترقی، کسان کی خوش حالی اور پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

کلیدی نکات:

’گرین ایگری مال اینڈ سروسز کمپنی‘ کسانوں کو گھر کی دہلیز پر معیاری بیج، کھاد اور زرعی ادویات رعایتی قیمت پر فراہم کرے گی۔

کسانوں کو ڈرونز اور زرعی مشینری سستی قیمت پر کرائے پر دی جائے گی۔

5,000 ایکڑ پر مشتمل جدید زرعی فارم کا قیام، جو جدید آبپاشی اور زراعت کے جدید طریقے اپنائے گا۔

پانی کے کم استعمال اور زیادہ پیداوار کے لیے زرعی تحقیق و سہولت مرکز قائم کیا جائے گا، جو زرعی تعلیم اور تحقیق کے اداروں سے مربوط ہوگا۔

شہداء کے بچوں اور غازیوں کو زمین کی الاٹمنٹ کے خطوط دیے گئے۔

افتتاحی تقریب میں نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے وزیر رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر آبی وسائل ڈاکٹر مصدق ملک، سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی اور وزیر آبپاشی محمد کاظم پیرزادہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

58 / 100

One thought on “چولستان میں ’گرین پاکستان‘ منصوبے کا آغاز، آرمی چیف اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی شرکت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!