کراچی کے علاقے عزیز آباد میں سیلنڈر دھماکہ، گھر تباہ، 4 افراد زخمی

کراچی: عزیز آباد بلاک 2 میں ایک گھر میں گیس سیلنڈر دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں تین خواتین اور ایک نوجوان زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

کراچی میں اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ اور سی آئی اے کی کارروائی، گداگری میں ملوث 12 افراد گرفتار

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں متاثرہ گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا، جبکہ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ ممکنہ طور پر گیس لیکج کے باعث پیش آیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ واقعے کی وجوہات کا تفصیلی جائزہ لیا جا سکے۔

63 / 100

One thought on “کراچی کے علاقے عزیز آباد میں سیلنڈر دھماکہ، گھر تباہ، 4 افراد زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!