کراچی میں اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ اور سی آئی اے کی کارروائی، گداگری میں ملوث 12 افراد گرفتار

کراچی: اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (SIU) اور سی آئی اے کراچی نے شہر کے مختلف علاقوں میں گداگری میں ملوث گروہوں کے خلاف بڑے پیمانے پر چھاپے مارے۔ اس کارروائی کے دوران 12 افراد کو گرفتار کیا گیا جو منظم طریقے سے بھیک مانگنے کے غیر قانونی دھندے میں ملوث تھے۔

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایت پر یوسف پلازہ پولیس کی موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف کامیاب کارروائی

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں نادر علی ولد حاجی محمد، محمد حسین ولد ڈنو، علی نواز ولد اللہ ڈنو، محمد رمضان ولد جندوڈا، علی نواز ولد محمد رمضان، راشد ولد ذاکر، شاہنواز ولد گل حسن، عالم ولد غلام نبی، عبدالجبار ولد فیض بخش، بدر گل ولد سہ والی، علی حسن ولد روشن، اور حبیب اللہ ولد لونگ خان شامل ہیں۔

حکام کے مطابق ان تمام ملزمان کے خلاف گداگری ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیشہ ور بھکاریوں اور گداگری کے منظم نیٹ ورک کے خلاف مزید کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہر کو ان غیر قانونی سرگرمیوں سے پاک کیا جا سکے۔

67 / 100

One thought on “کراچی میں اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ اور سی آئی اے کی کارروائی، گداگری میں ملوث 12 افراد گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!