ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے ماڈل پولیس اسٹیشن شاہراہِ فیصل اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی ایسٹ اور دیگر سینئر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
گورنر پشاور کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے مذاق، “پی ٹی آئی میں کیا ہورہا ہے
جاوید عالم اوڈھو نے ماڈل پولیس اسٹیشن شاہراہِ فیصل کے تعمیراتی امور کا جائزہ لیا اور مناسب ہدایت جاری کی تاکہ اسٹیشن کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ اس کے بعد وہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچے جہاں انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ایڈیشنل آئی جی نے پولیس افسران کو ہدایت دی کہ وہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔