ڈان نیوز کے مطابق، گورنر فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہاؤس پشاور میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے ساتھ ملاقات کے دوران مزاحیہ انداز میں پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات پر بات چیت کی۔
قومی اسمبلی اجلاس میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ، “مروت کو کیوں نکالا؟” کے نعرے گونج اٹھے
گورنر نے ہنستے ہوئے وزیراعلیٰ سے پوچھا:
"پی ٹی آئی میں کیا ہورہا ہے؟ شیر افضل مروت کو بھی نکال دیا، ان سے ہمدردی ہے!”
اس کے بعد، گورنر نے مذاق کرتے ہوئے کہا:
"آپ کی حکومت نے اپنے ہی خلاف صوابی میں احتجاج نہیں کیا؟”
اس دوران، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور غیر معمولی طور پر مسکراتے ہوئے گورنر کی باتوں کا جواب دیتے رہے، جس سے دونوں کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار ماحول دیکھنے کو ملا۔