وزیراعلیٰ سندھ کا ماڈل پولیس اسٹیشن شاہراہِ فیصل کا افتتاح، عوامی خدمات اور پولیس اصلاحات پر اہم گفتگو

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شاہراہِ فیصل ماڈل پولیس اسٹیشن کے قیام کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت عوام کو ہر طرح کی تحفظ اور سہولت فراہم کرے گی، اور پولیس کی اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت عوام کی خدمت اور تحفظ کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا ماڈل پولیس اسٹیشن اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ

وزیراعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ سندھ حکومت ہر ضلع میں ماڈل پولیس اسٹیشنز کا قیام کر رہی ہے تاکہ پولیسنگ کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے اور عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں ایک ماڈل پولیس اسٹیشن کے قیام کے لیے بجٹ فراہم کر دیا گیا ہے، اور سندھ بھر میں 31 پولیس اسٹیشنز کی تزئین و آرائش کے لیے 28 کروڑ روپے فراہم کیے جا چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ یہ ماڈل پولیس اسٹیشنز صرف عمارت کی تزئین نہیں ہیں بلکہ عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کی نئی بلندی کی علامت ہیں۔ انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت دی کہ وہ شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔

وزیراعلیٰ نے پولیس کے شعبہ تفتیش کو مضبوط بنانے کے لیے "کاسٹ آف انویسٹی گیشن” میں 40 فیصد اضافہ کیا ہے اور تفتیشی افسران کو ہر ماہ اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے "ہیلتھ انشورنس پالیسی” متعارف کرائی گئی ہے، جس کے تحت ہر فرد کو 10 لاکھ روپے تک کے طبی اخراجات کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس اسٹیشنز میں عوامی شکایات کے لیے مخصوص سیلز قائم کی جا رہی ہیں اور یہ ماڈل پولیس اسٹیشنز پورے صوبے میں امن و امان کے قیام اور عوام دوست اقدامات کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے خطاب میں مزید کہا:

"ہمارا مقصد صرف مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لانا نہیں بلکہ عوام کو ایک محفوظ، پُرامن اور خوشحال ماحول فراہم کرنا ہے”

"ہم نے پولیس کو جدید سہولتیں دینے کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے”

"پولیس اہلکار ڈیوٹی کے دوران اپنی جانوں کے نذرانے دیتے ہیں”

"ہم شہید پولیس اہلکاروں کے لیے خصوصی پیکجز کا اعلان کر چکے ہیں”

انہوں نے ماڈل پولیس اسٹیشنز کے قیام کو سندھ حکومت کی اصلاحاتی اقدامات کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سلسلہ پورے صوبے میں جاری رہے گا تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کو ختم کیا جا سکے اور ہر شہری کو انصاف تک رسائی میں آسانی ہو۔

57 / 100

One thought on “وزیراعلیٰ سندھ کا ماڈل پولیس اسٹیشن شاہراہِ فیصل کا افتتاح، عوامی خدمات اور پولیس اصلاحات پر اہم گفتگو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!