مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ارکان پنجاب اسمبلی سے ملاقات کے دوران ملکی معیشت میں بہتری اور ترقی کے سفر پر اطمینان کا اظہار کیا۔
سہ فریقی سیریز: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن میچ، فاتح ٹیم فائنل میں جگہ بنائے گی
انہوں نے کہا کہ بے ایمانی سے اقتدار میں آنے والے شخص نے ملک کی بنیادیں ہلا دی تھیں، مگر ہم نے پاکستان کے لیے قربانیاں دیں اور آئندہ بھی دینے کو تیار ہیں۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی محنت رنگ لا رہی ہے، جس کا اعتراف خود آئی ایم ایف نے بھی کیا ہے۔
معاشی ترقی پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ شرح سود 22 سے 12 فیصد پر آنا، روپے کی قدر میں استحکام، اسٹاک ایکسچینج کی بلند ترین سطح اور مہنگائی میں کمی اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان درست سمت میں جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ترقی کی رونقیں بحال ہو چکی ہیں اور اللہ کا شکر ہے کہ ملک سیاہ اندھیروں سے باہر آ رہا ہے۔
ارکان اسمبلی نے بھی حکومتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار تمام محکمے متحرک ہو چکے ہیں اور عوام کو حقیقی تبدیلی نظر آ رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کی ترقی کا برانڈ ہیں اور ہماری پہچان ہیں۔ اجلاس میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔