نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تعمیراتی کام کرنے والے ورکرز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے شرکت کی اور خطاب کیا۔
اے وی ایل سی کراچی کی بڑی کارروائیاں، 10 ملزمان گرفتار، گاڑیاں، نقد رقم اور اسلحہ برآمد
محمد رضوان نے کہا کہ ورکرز کو یہاں دیکھ کر بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ آپ سب نے اپنی محنت اور لگن سے اس اسٹیڈیم کی تعمیر میں حصہ لیا، جو ہم سب کے لیے فخر کا باعث ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جتنی محنت آپ نے کی ہے، ہم بھی میدان میں اتنی ہی محنت کریں گے تاکہ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کر سکیں۔
کراچی میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے رضوان نے کہا کہ کراچی میں ہماری پرفارمنس ہمیشہ شاندار رہی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہاں مزید کامیابیاں حاصل ہوں گی۔
کپتان نے قوم کی بہادری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قوم ایک بہادر قوم ہے، جو اپنے مقاصد حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے ورکرز کو کھیل کے حوالے سے مثبت سوچ رکھنے کی ترغیب دی اور کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، لیکن ہماری کامیابی کے لیے قوم کی دعائیں بے حد ضروری ہیں۔