کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی صدارت میں کرائم میٹنگ کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی صدارت میں کرائم میٹنگ کا انعقاد ڈسٹرکٹ سینٹرل کے کانفرنس روم میں کیا گیا، جس میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز ڈسٹرکٹ سینٹرل اور برانچ انچارجز بھی موجود تھے۔

چیف آف دی نیول اسٹاف کا پی این ایس درمان جاہ کے نئے تعمیر شدہ بلاک کا افتتاح – ساحلی کمیونٹی کے لیے صحت کی سہولتوں میں توسیع

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے میٹنگ کے دوران ایڈیشنل آئی جی کراچی کی حالیہ میٹنگ میں دیے گئے احکامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے فیک اور فینسی نمبر پلیٹس، ٹینٹیڈ گلاسس والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ٹریفک حادثات کے مقدمات درج کرنے اور حادثے کے بعد گاڑیوں کو تخریب کاروں سے بچانے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

ایس ایس پی نے اس کے علاوہ ایس ایچ اوز کی ایک ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اسٹریٹ کرائم اور وھیکیولر کرائم کے حوالے سے ایس ایچ اوز سے اپڈیٹ لی۔ انہوں نے ایس ایچ اوز کو ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائیاں کرنے کی ہدایت دی تاکہ اسٹریٹ کرائم اور وھیکیولر کرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا سکے۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کی رفتار تیز کرنے، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کی معیاری انٹیروگیشن کرنے اور شاہین فورس کو اسٹریٹ کرائم کے انسداد کے لیے بھرپور استعمال کرنے کی ہدایات دیں۔

WhatsApp Image 2025 04 15 at 7.44.29 PM WhatsApp Image 2025 04 15 at 7.44.30 PM WhatsApp Image 2025 04 15 at 7.44.31 PM WhatsApp Image 2025 04 15 at 7.44.32 PM

61 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!