کراچی پولیس آفس میں ایک پروقار پروموشن تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کراچی رینج کے مختلف یونٹس سے تعلق رکھنے والے 10 ہیڈ کانسٹیبلز کو اگلے عہدے پر ترقی کی مبارکباد دی اور انہیں اسسٹنٹ سب انسپیکٹر (ASI) کے بیج لگا دئیے۔
تقریب میں ڈی جی ایڈمن ذوالفقار لاڑک اور ڈی آئی جی انویسٹیگیشن ذوالفقار مہر بھی شریک تھے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پروموٹ ہونے والے افسران کو اپنی ذمہ داریاں محنت، لگن، اور ایمانداری سے انجام دینے کی ہدایت کی۔
کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے پروموٹ ہونے والے افسران عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں گے اور پولیس کے مثبت تاثر کو مزید مضبوط کریں گے۔